21 جنوری 2017 - 15:08
ایران نے پاراچنار سانحے کی شدید مذمت کی

اسلامي جمہوريہ ايران نے پاکستان کے شمال مغربي علاقے پارا چنار ميں ہونے والي دہشتگردي کي کاروائي کي شديد الفاظ ميں مذمت کي.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايراني دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمي نے پاراچنار ميں ہونے والي دہشت گردانہ کاروائي کے نتيجے ميں جاں بحق ہونے والے بے گناہ افراد کے لواحقين کے ساتھ افسوس اور ہمدردي کا اظہار کيا.

اسلامي جمہوريہ پاکستان کے قبائلي علاقے کرم ايجنسي کے اکثريت شيعہ آبادي والے شہر پاراچنار کي سبزي منڈي ميں ميں ہونے والے دھماکے ميں 22 افراد ج اور 50 سے زائد زخمي ہوئے ہيں.

اس موقع پر انہوں نے دہشتگردي پوري دنيا کے لئے ايک بڑا خظرہ قرار ديتے ہوئے عالمي سلامتي اور استحکام کے لئے عالمي برادري کے تعاون اور مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کي ضرورت پر زور ديا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲